کراچی: میکڈونلڈز نے شمالی اور مشرقی بھارت میں اپنے بیشتر آؤٹ لیٹس پر کھانے کی تیاری میں ٹماٹر کا استعمال بند کر دیا ہے۔ اس کی وجہ ٹماٹر کی قیمتوں میں ہونے والا پانچ گنا اضافہ بتایا گیا ہے کیونکہ خراب موسمی حالات کی بنا پر فصل کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق عالمی فاسٹ فوڈ چین نے کہا ہے کہ ٹماٹر کا استعمال بند کر دینے کی وجوہات میں معیاری مصنوعات کی عدم دستیابی اور قیمت میں تیزی سے اضافہ شامل ہیں۔