لوکل گڈز ٹرانسپورٹ کا پورٹ قاسم اتھارٹی کے رویے اور حکومت سندھ کے تعاون نا کرنے پر خدشات کا اظہار

0
259

کراچی: لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس چیٸرمین حاجی دین محمد، وائس چیٸرمین محمد رمضان اور جنرل سیکریٹری حاجی اسماعیل کی سربراہی میں
پورٹ قاسم ایسوسی ایشن آفس میں ہوا۔ اجلاس میں لوکل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے بانی مرحوم حاجی محمد و دیگر مرحومین کے ایثال ثواب کے لیۓ دعا فاتحہ خوانی بھی کی گٸی۔

اجلاس میں لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کے رویے اور حکومت سندھ کی جانب سے تعاون نا کرنے پر خدشات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران عہدیداران نے کہا کہ مہران ہائی وے جو کہ مکمل تباہ حالی کا شکار ہے جس کی مرمت کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے اعلانات کیے گئے ہیں لیکن وہ صرف اعلانات تک ہی محدود ہیں عملی کام دکھائی نہیں دے رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی گاڑیوں کو پارکنگ کا ایریا جو کہ پورٹ قاسم میں ہونا چاہۓ جو ہمیں نہیں دیا جا رہا جس کے باعث ٹرانسپورٹرز گلیوں اور سڑکوں پر گاڑیاں کھڑے کرنے پر مجبور ہیں۔

اجلاس میں محمد خان عرف بگو، سید نور بادشاہ، راشد بٹ، چودھری شعبان، شمس خان، حاجی جمشید اور ملک رفاقت و دیگر نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں