عثمان مرزا کیس کو مثال بنایا جائے، وزیراعظم کی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت

0
65

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

 ‏وزیر اعظم  عمرا ن خان نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے رابطہ کرکے اسلام آباد تشدد کے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ ‏وزیر اعظم عمرا ن خان نے تمام ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم  عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ‏عثمان مرزا کیس کو مثال بنایا جائے،  ‏وفاقی پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا، مزید انکشافات کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں