سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

0
39

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 946 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 946 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کشمور کندھ کوٹ میں 96، قمبر شہداد کوٹ میں 70 اور جیک آباد میں 135 امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں، اسی طرح شکارپور میں 94، لاڑکانہ میں 11، میرپور خاص میں 65 اور عمرکوٹ اضلاع میں 69 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع تھرپارکر میں 18، سکھر میں 34، گھوٹکی میں 48، خیرپور میں 67 اور شہید بے نظیر آباد ضلع میں بھی 105 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، نوشہروفیروز میں 48 اور سانگھڑ میں 87 امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔

بلامقابلہ کامیاب ہونے والوں میں چئیرمین، وائس چئیرمین کی نشست پر 135 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں 752 نشستوں پر مقابلہ ہوگا جب کہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 794 نشست پر 107 بلامقابلہ منتخب جبکہ 687 پر مقابلہ ہوگا۔

جنرل ممبر وارڈ کی 3548 نشست پر 622 بلامقابلہ منتخب جبکہ 2926 پر مقابلہ ہوگا، جنرل ممبر ٹائون کمیٹی کی 694 نشست پر 68 بلامقابلہ منتخب جبکہ 626 پر مقابلہ ہوگا، ٹائون کمیٹی اوباڑو میں امیدوار کے انتقال کے باعث وارڈ نمبر 6 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا جب کہ ضلع گھوٹکی کے دو وارڈز میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں 26 جون کو پولنگ ہوگی جس میں مجموعی طور پر 6277 نشستوں پر انتخاب ہونا ہے تاہم 946 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر اب 5 ہزار 331 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں