صدر مملکت سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش کی

0
28

اسلام آباد: صدر عارف علوی سے چیئرمین  پیمرا محمد سلیم بیگ کی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو سال 20-2019 کی سالانہ رپورٹ صدر مملکت کو پیش کی۔

صدر عارف علوی نے فیک نیوز کی بڑھتی ہوئی لعنت کی حوصلہ شکنی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز معاشرے میں انتشار اور لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ پیمرا معلومات کا آزادانہ بہاؤ یقینی بنا کر معلومات، تعلیم اور تفریح کے معیار کو بہتر بنائے۔ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز فیک نیوز کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔ غلط خبریں پھیلانا اسلام کی روح کے منافی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز اور علمائے کرام فیک نیوزکے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لوگوں کی رہنمائی اور تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں۔ فیک نیوز کے تدارک کیلئے پیمرا غیر جانبدارانہ، درست اور تصدیق شدہ معلومات کے پھیلاؤ کو یقینی بنائے۔ صدر مملکت نے چیئرمین پیمرا کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں