کراچی پریس کلب کی جیو نیوز کے بیورو چیف فہیم صدیقی کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت

0
68

کراچی: کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور جیو نیوز کے بیورو چیف فہیم صدیقی کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جیو کے مالکان سے فہیم صدیقی کو فی الفور ملازمت پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اپنے ادارے کے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کے لئے آواز اٹھانے پر فہیم صدیقی کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کی اپنی ملازمت پر فی الفور بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے خلاف مقدمات قائم کرنا آمرانہ طرز عمل کی غمازی کرتا ہے، جو ادارے آزادی اظہار رائے کے سرخیل سمجھے جاتے تھے وہ خود اپنے میڈیا ورکرز کی جائز آواز کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے تمام صحافی تنظمیوں کا مشترکہ اجلاس آج بروز منگل شام 4 کراچی پریس کلب میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں میڈیا اداروں میں برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں، واجبات اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں