کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس، صدر کے یو جے فہیم صدیقی کی جیونیوز سے ظالمانہ انداز میں جبری بر طرفی شدید مذمت

0
83

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صدر کے یو جے فہیم صدیقی، پاکستان فیڈرل یونین کے خازن لالا اسد، مجلس عاملہ کے اراکین اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی کی جیونیوز سےظالمانہ انداز میں جبری بر طرفی شدید مذمت کی گٸی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ فہیم صدیقی کی برطرفی کے خلاف بھر پور انداز میں احتجاج کیا جاٸے گا۔ احتجاج کا سلسلہ 9 مٸی سے شروع کیا جاٸے گا، جیو جنگ کے باہر اور پریس کلب پر احتجاجی بینرز لگاٸے جاٸیں گے۔ جبکہ 13 مٸی کو جیو نیوز کے باہر صحافی، میڈیا ورکرز اور سول سوساٸٹی دھرنا دے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے صدر کے یو جے فہیم صدیقی نے کہا کہ میں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ جیو انتظامیہ ملازمت سے برطرف کرکے مجھے جھکا نہیں سکتی۔ اور نہ ہی میری آواز بند کراسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صحافی برادری کیلٸے اپنی جدوجہد ہرحال میں جاری رکھوں گا۔ پاکستان فیڈرل یونین کے خازن لالا اسد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ اگر ہم کے یو جے کے صدر کی برطرفی پر اتحاد کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ تو میڈیا مالکان کو ورکرز برطرف کرنے کا ایک راستہ مل جاٸےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صدر کے یو جے کی برطرفی کے خلاف ایسا احتجاج کریں گے کہ جیو اور دیگر ادارے ورکرز کی برطرفی کا سوچیں گے بھی نہیں اس اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اس کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گے۔

جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا نے کہا کہ فہیم صدیقی صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیے ایک توانا آواز ہیں انہوں نے ہمیشہ بلا تفریق سب صحافیوں کے لئے آواز بلند کی ہے صحافیوں کے مسائل حل کے لیے شب و روز کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فہیم صدیقی کے خلاف جیو نیوز کا اقدام قابل مذمت ہے۔ کے یو جے اس اقدام کے خلاف ہر سطح پر احتجاج بھی کرے گی اور قانونی جنگ بھی لڑے گی۔ یہ جدوجہد جیونیوز انتظامیہ کی جانب سے اپنا فیصلہ واپس لینے تک جاری رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں