پاکستان اسٹیل ملز گرینڈ ٹریڈ یونینز الائنس کا وفد آج وزیر اعلی ہائوس میں اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کرے گا، جوائنٹ سیکریٹری نہیں صرف وزرات صنعت و پیداوار کے سیکریٹری سے ملاقات ہوگی، ٹریڈ یونینز الائنس

0
101

کراچی (مدثر غفور) پاکستان اسٹیل ملز کے گرینڈ یونینز الائنس اور مظلوم جبری برطرف ملازمین/ریٹائرڈ سمیت اسٹیل ٹاؤن و گلشن حدید کے متاثرین کا نمائندہ وفد آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی صنعت و پیداوار کے افسران سے  ملاقات کیلئے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

گزشتہ روز اسٹیل ملز کے گرینڈ ٹریڈ یونین الائنس نے ہزاروں ملازمین، خواتین و بچوں سمیت 11 گھنٹے سے زائد بن قاسم ریلوے ٹریک پر احتجاجی دھرنا دیا تاہم وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے وزیر اعلی سندھ مراد علی کے رابطہ کرنے بعد وزیر اعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو اور ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کو احتجاجی دھرنے کو پر امن طور پر مذاکرات کے زریعے ختم کرنے کے بعد بدھ کی صبح میٹنگ کیلئے وزیر اعلی ہاوس بلالیا۔

پاکستان اسٹیل گرینڈ ٹریڈ یونینز الائنس کے وفد میں کنوینر شمشاد قریشی، عاصم بھٹی، یاسین جامڑو، حمید اللہ، مرزا طارق، سلیم گل، اکبر میمن، اکبر ناریجو اور نسیم حیدر سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے نااہل جوائنٹ سیکریٹری اور قائم مقام سی ای او اسد ماہنی وزیر اعلی ہائوس سندھ میں ہونے والے اہم اجلاس میں شامل ہونے کیلئے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوچکے ہیں لیکن اسٹیل ملز گرینڈ ٹریڈ یونینز آلائنس کا وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ تھا کہ صرف وزارت صنعت و پیداوار کے سیکریٹری کو اجلاس میں بلایا جائے جن سے حتمی طور پر ٹیبل ٹالک کی جائے۔

وزیر اعلی ہائوس کے زرائع مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو گزشتہ دو احتجاجوں کے مطالبات کے بعد انتظامیہ اسٹیل ملز سمیت جوائنٹ سیکریٹری اسد ماہنی کے قابل اعتراض اور غیر پیشہ ورانہ رویے سے متعلق آگاہ کیا اور اس کے بعد وزیر اعلی ہائوس کے اسٹاف نے سیکریٹری صنعت و پیداوار کو اجلاس میں شامل ہونے کیلئے بلا لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں