ڈی جی ایس بی سی اے کی ہدایت پر ایس ایس پی سینٹرل کا بلڈرز کے خلاف آپریشن، بلڈرز کے گھروں پر چھاپے

0
48

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) ڈی جی ایس بی سی اے کی ہدایت پر ایس ایس پی سینٹرل کا بلڈرز کے خلاف آپریشن، بلڈرز کے خلاف رات بھر آپریشن جاری رہا جس میں ان بلڈرز کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے، گلبرگ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، عزیزآباد کے تمام غیرقانونی تعمیرات اور بلڈرز کی لسٹ مرتب کی جارہی ہیں جن پر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

ڈی جی ایس بی سی اے کی ہدایت پر ایس ایس پی سینٹرل کا بلڈرز کے خلاف آپریشن جاری ہے، ضلع وسطی میں متعدد بلڈرز گرفتار جو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث تھے، غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز کے خلاف رات بھر آپریشن جاری رہا جو کے کاشف انڈہ، اویس مبارک، علی تشکر، زاہد کالا، فیضان بیٹر، سجاد دنبہ اور دیگرکے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ گلبرگ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، عزیزآباد کے تمام غیر قانونی تعمیرات اور بلڈرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، لسٹ مرتب کی جارہی ہیں جن پر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اور کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے مزید کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور بلڈرز کے خلاف کاروائیوں میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام ایس ایچ اوز اور ان کی نفری اس آپریشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، ان کاروائیوں میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث بلڈرز کے خلاف مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ بلڈنگ انسپکٹر مبشر خانزادہ کی مدعیت میں گلبرک تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں چھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، نامزد ملزموں میں محمد اسلم، فرحان باری، محمد ارشد، عزیزاللہ، جعفر، محمد سجاد شامل ہیں ان ملزمان میں محمد سجاد فرار ہے، یہ 6 ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل ایف بی ایرایا کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں