بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن امجد آفریدی کی ملاقات

0
171

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پی پی پی کے رکن امجد آفریدی کی ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی امجد آفریدی کے درمیان کوہاٹ کے عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی امجد آفریدی نے خیبرپختونخواہ کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو عوامی مسائل کے حل کی کوئی فکر نہیں اور خیبرپختونخواہ میں عمران خان کی حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح خیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں