فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کا گیارہ روز سے احتجاجی دھرنا جاری

0
36

اسلام آباد: سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل طلباء کا پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے احتجاج دھرنا 11 دن سے جاری ہے۔

فاٹا اور بلوچستان کے طلباء و طالبات کا پاکستان میڈیکل کمیشن کی ناقص پالیسیوں کے خلاف دے رہے ہیں۔ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل طلباء نے اج سے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل طلباء کی سیٹوں کو واپس بحال کیا جائے۔ پی ایم سی نے 265 سیٹوں میں سے صرف 29 سیٹیں دی جو سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل طلباء کے ساتھ زیادتی ہے۔ پی ایم سی کی وجہ ہمارا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور ایچ ای سی نے ابھی تک میرٹ لسٹ جاری نہیں کی۔ قبائلی اضلاع کے ساتھ 20 سال سے زیادتی ہو رہی ہے اور میڈیکل کی سیٹوں کو ہمارے لئے ہمیشہ کم کر دیا جاتا ہے۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور جب تک نوٹیفکیشن نہیں ملتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں