تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی تربت آمد،
صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت تربت سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز 2 کے حوالے سے کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ ،صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے اجلاس کے شرکاء کو تربت سٹی ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفننگ دی۔ پراجیکٹ کے تحت تربت سٹی کی شاہراہوں کی تعمیر کے علاوہ ہسپتالوں کی اپگریڈیشن اور دیگر منصوبے شاملِ ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے تمام بلدیاتی اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ میونسپل کمیٹیوں کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائیگا جبکہ میونسپل کارپوریشنوں کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا۔ فیز 2 میں تمام کمپوننینٹ شاملِ کیے جائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوسکیں اور ٹی سی ڈی پی فیز 2 تربت کے لیے ایک جامع منصوبہ ہے۔ تعمیراتی منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد تربت شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعلی بلوچستان نے تربت کے علاقے جوسک میں اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیراعلی بلوچستان نے مکران میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال تربت کا بھی دورہ کیا۔
میڈیکل کالج میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے تعمیراتی منصوبہ کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بریفننگ دی جس میں پنجاب حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جانے والا ہسپتال پورے بلوچستان کے لئے ایک ماڈل ہسپتال ہوگا۔