خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلہ

0
83

کراچی: اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر زمیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لیڈی پولیس کمانڈوز شوٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا. جس میں ایس ایس یو کی لیڈی کمانڈوز نے چھوٹے اسلحہ کی کٹیگری میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

لیڈی پولیس کمانڈو عروبا نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لیڈی پولیس کمانڈو طیبہ نے دوسری اور لیڈی پولیس کمانڈو ایمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے مقابلے میں فاتح لیڈی کمانڈوز کو مبارکباد دی۔ ڈی آئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہماری قوم کا فخر ہیں اور ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جو زندگی کے ہر شعبے میں اپنا غیر معمولی کردار ادا کررہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جنسی مساوات پر یقین رکھتے ہیں اور یونٹ کی لیڈی کمانڈوز کو مساوی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ لیڈی کمانڈوز آپریشنل ڈیوٹی کے علاوہ تمام پیشہ ورانہ مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ بعدازاں مہمان خصوصی نے مقابلے میں پوزیشن لینے والی لیڈی کمانڈوز میں انعامات تقسیم کیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں