وزیراعظم، آرمی چیف کے ہمراہ آج دن میں سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت کیلئے کوئٹہ روانہ ہوں گے

0
193

اسلام آباد: باوثوق زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آج دن میں سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت کیلئے کوئٹہ روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم کا طیارہ نور خان ائیربیس سے کوئٹہ روانہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کل صبح 10 بجے تدفین کے بعد ورثاء سے ملاقات و تعزیت کریں گے۔
زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ سانحہ مچھ لواحقین سے ملاقات و تعزیت کیلئے ساتھ روانہ ہونگے۔ جبکہ کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیر علی زیدی اور ذولفی بخاری کوئٹہ دھرنے میں موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں