کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کے لیے بہت دکھ کی گھڑی ہے اس لیے انہوں نے دھرنا دے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ مظاہرین نے دھرنا دیتے ہوئے حکومتی نقطہ نظر کا بھی خیال رکھا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دو سال سے صوبے میں حکومت کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں صوبے میں صورتحال بہتر کرنے کے لیے کام کیا اور ابھی بہت کام باقی ہے لیکن ہم درست سمت کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔