سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

0
121

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز یا ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مرد اساتذہ بھی جینز اور ٹی شرٹ نہیں پہن سکیں گے۔

 وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگ کردیا گیا۔ خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی، پیروں میں سلیپر بھی ممنوع قرار، اسکارف پہننے کی اجازت دے دی گئی۔

 جبکہ مرداساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ، کلاس میں ٹیچنگ گاؤن، لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں گے۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں