لاڈلے وفاقی وزیر پر اربوں کی کرپشن کے نیوز دینے پر سینئیر صحافی عامر میر گرفتار

0
181

لاہور: ایف آئی اے کے  سائبر کرائم ونگ نے معروف صحافی حامد میر کے بھائی اور لاہور کے سینئرصحافی عامر میر کو گرفتارکرلیا ہے۔ عامر میر دفتر جانے کے لیے صبح گھر سے نکلے تو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کا عملہ عامر میر کوکار سمیت ساتھ لے گیا۔

عامر میر آج کل اپنا ویب چینل ‘گگلی نیوز’ چلا رہے ہیں جس پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان پوسٹ اور بینک الحبیب کے درمیان ایک معاہدے میں وفاقی وزیرمراد سعید نے اربوں روپے رشوت کی وصول کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حبیب بنک نے اس معاہدے کے لیے 4 افراد کو 7 ارب روپے کی رشوت دی ہے، معاہدہ کروانے میں مراد سعید، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، سیکرٹری موصلات ظفر حسن اور ایڈیشنل ڈی جی فنائنشل سروس اعجاز احمد منہاس نے معاونت فراہم کی۔

مراد سعید اس الزام پر ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسی کیس میں عامر میر کو گرفتارکیا گیاہے۔ ایف آئی اے نے ان کے ایک ٹیم ممبر کو بھی حراست میں لیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں اعامر میر کی گرفتاری کی شید مذمت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں