کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی جانب سے صحافیوں عامر میر اور سید شفقت عمران کو اغواء کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت صحافیوں کو ہراساں کرنے انہیں سچ اور حق باتیں عوام تک پہنچانے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
موجودہ نالائق اور نااہل حکومت کی جانب سے صحافیوں پر پابندیوں اور انہیں ہراساں کئے جانے کے باعث پاکستان دنیا بھر میں صحافیوں کے لئے خطرناک ملک بنتا جارہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزادی رائے اور آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر عامر میر اور سید شفقت عمران کو ایف آئی اے کے چنگل سے آزاد کیا جائے اور انہیں سامنے لایا جائے۔