نادرا، الیکشن کمیشن کو غلطیوں سے پاک و شفاف انتخابی فہرستوں بنانے میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گا، طارق ملک

0
111

اسلام آباد: چئیرمین نادرا طارق ملک نے پاکستان الیکشن کمیشن میں تقریب سے خطاب کے کرتے ہوئے کہا کہ نادرا الیکشن کمیشن پاکستان کو غلطیوں سے پاک و شفاف انتخابی فہرستوں بنانے میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔  10 فیصد غیر رجسٹرڈ خواتین کا فرق ختم کرنے کے لئے نادرا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لے رہا ہے۔ تمام  نادرا رجسٹریشن دفاتر میں جمعہ کے دن کو خواتین کی رجسٹریشن کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ جمعہ کے دن کو مختص کردہ 258 نادرا دفاتر میں صرف خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ خواتین کو رجسٹریشن میں پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم  کیا جائے گا۔ ملک بھر میں موجود 688 نادرا رجسٹریشن دفاتر میں خواتین کے لئے ایک ون ونڈو کاؤنٹر قائم کئے جائیں گا۔ خواتین کی رجسٹریشن میں نقل و حرکت کے مسائل کے پیش نظر نادرا موبائل رجسٹریشن وینزکی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعےخواتین کو ان کی دہلیز پر رجسٹر کیا جائے گا۔ سماجی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئےخواتین کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لئےخواتین عملے پر مبنی نادرا کے دفاتر بنائے جائیں گے۔ نادرا میں ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دی جائیں گی، روزگار کی فراہمی میں خواتین  کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ملک بھر کے  154 اضلاع کی 430 تحصیلوں میں  نادرا دفاتر قائم ہیں، مزید 66 تحصیلوں میں 14اگست تک نئے نادرا دفاتربھی کھول دیئے جائیں گے، بقیہ ماندہ تحصیلوں میں بھی عنقریب نادرا دفاتر کھولے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں