اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کی حدود میں مسلح افراد کا لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے واقع کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کردیا گیا۔ مقدمہ اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی، 5 سے 6 افراد لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کے، زور پر حبس بیجا میں رکھا گیا۔ ملزمان لڑکی کو برہنہ کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں اور ملزمان لڑکی اور لڑکے پر تشدد بھی کررہے ہیں، یہ واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔