کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1475 نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 634 ہوگئی ہے ، اس وقت 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا سروسز اسپتال کراچی میں کورونا اسپتال یونٹ قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کورونا تیزی سے پھیلتا جارہاہے۔