اسلام آباد: ماحولیاتی کمیشن کی رپورٹ پرعملدرآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت درخواست پرسماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
ماحولیاتی آلودگی کےخاتمےکےعدالتی فیصلےپرعملدرآمد نہ کرنے پر 2 وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے طلب اور سیکرٹری وزارت ماحولیات، سیکرٹری وزارت انسانی حقوق آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
تحریری حکم نامہ میں چیئرمین سی ڈی اے، ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو بھی 13 جون کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ متعلقہ محکمے عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر کے ذمے داران کی نشاندہی کریں۔ عدالت نے پوچھا کہ مجاز افسران وضاحت کریں کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پران کیخلاف کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے؟
سی ڈی اے ماحولیات کو ہونیوالےناقابل تلافی نقصان سےمتعلق ذمے داریاں نبھانےمیں ناکام رہا اورماحولیات سے متعلق عدالتی کمیشن کی رپورٹ پرعملدرآمد میں سی ڈی اے اور وفاقی حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
حکم نامہ میں لکھا ہے کہ ماحولیاتی کمیشن کی گزارشات پرعملدرآمد کا براہ راست انسانی زندگی سے تعلق ہے اور ماحولیاتی کمیشن کی گزارشات پرعملدرآمد کا براہ راست انسانی زندگی سے تعلق ہے۔