تشخیصی الات پر 15 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا معاملہ’ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ٹیکس بڑھانے پر تشویش کا اظہار

0
7

کراچی: تشخیصی الات پر 15 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا معاملہ پر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس بڑھانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تشخیصی الات پر پندرہ فیصد ٹیکس عائد کرنا ہیتلھ کیئر سسٹم پر بڑا ظلم ہے۔

پیما نے تشخیصی الات پر 15 فیصد ٹیکس کے نفاز کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشخیصی سہولیات علاج کا پہلا اہم مرحلہ ہوتا ہے اور تشخیصی الات پر ٹیکس لگانے سے علاج مزید مہنگا اور غریب مریض کی پہنچ سے دور ہو جائے گا۔

صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تشخیصی الات پر ٹیکس فلاحی اداروں اور پبلک سیکٹر کے اسپتالوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں