خیر پور: ڈی آئی جی کمپلین سیل کی انچارج انسپکٹر زلیخا ملاح نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئیں۔
شہید خاتون انسپکٹر ڈی آئی جی کمپلن آفس میں انچارج کے طور پر تعینات تھی اور خاتون انسپکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ خاتون انسپکٹر کے قتل کے محرکات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔