پاک بحریہ کے آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

0
37

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی تھے۔

تقریب میں 14 آفیسرز کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 07 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا اور 02 آفیسرز اور 01 جوان کو جرأت و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے  نوازا گیا۔ 04 آفیسرز کو امتیازی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ 17ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس  II, l اور  III تفویض کیے گئے۔53 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے نوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس  آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیوی سویلینز نے شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں