کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاون لگانے سے قبل تمام اقدامات کر کے دیکھے لیکن عوام نے اسے سنجیدہ نہیں لیا اور لاک ڈاون کے تحت تمام کاروباری، تفریح و سفری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ لاک ڈاون کے تحت ہوٹلوں کو ڈاننگ کی اجازت نہیں ہوگی اور پرائیویٹ ویکل 50 فیصد مسافروں کو ہی بیٹھا سکیں گے۔ چاند رات کو لگنے والے اسٹال پر بھی پابندی ہوگی۔ عید پر لگائے جانے والے میلوں ٹھیلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔