جامشورو: جامعہ سندھ کے وائس چانسلر نے لیوانکیشمنت دینے سے انکار کردیا۔
جامعہ کے ورکرز کا مطالبات کے حق احتجاج جاری ہے اور ملازمین اے سی ٹو بلڈنگ کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔
ملازمیں کا گزشتہ 15 گھنٹوں سے دھرنا جاری اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ہر سال رمضان المبارک میں لیوانکیشمنت دی جاتی ہے، جس سے ہم عید مناتے ہیں اور اس بار لیوانکیشمنت نہیں دی گئی، بچوں کو عید کے کپڑے کیسے لیکر دیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ معاملے کا نوٹس لیں۔