ریلوے کی ریسٹورنٹ کیفے بوگی سیل

0
204

کراچی: کورونا ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزی، کراچی ڈی سی ساوتھ کے حکم پر ریلوے کے زیر انتظام ریسٹورنٹ کیفے بوگی کو سیل کردیا گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کیفے بوگی میں ایس اوپیز کے برعکس کھانے کی سروس فراہم کی جارہی تھی۔ ریلوے کی حدود میں واقع ہونے پر کیفے بوگی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کو خاطر میں لائے بغیر فوڈ سروس جاری رکھی۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کی حدود میں کیفے بوگی کو سیل کیے جانے پر ریلوے انتظامیہ نے قانونی مشیروں سے دائرہ کار سے متعلق رائے طلب کرلی۔ ریلوے کی حدود میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی صوبائی حکومت کے ماتحت ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں ہے یا نہیں۔ ریلوے کے قانونی مشیروں نے سر جوڑ لیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں