قومی رابطہ کمیٹی اجلاس، اسکول تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ جبکہ ہفتے میں پانچ دن کام کی اجازت

0
48

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹیی کے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ اسکول کی تعطیلات میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی اور میٹرک انٹر سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کردیا گیا ہے، پچھلے سال کے امتحانات کے نتائج کی روشنی میں طلبہ کے اگلے کلاس میں داخلے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ صنعتیں، چھوٹی مارکیٹیں اور گلی محلوں کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سحری کے بعد سے شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی، افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔ اسدعمر نے بتایا کہ ہفتے میں 5 روز تک کام کی اجازت ہو گی اور دو روز کے لیے صرف وہی دکانیں کھلیں گی جنہیں لاک ڈاؤن کے دوران اجازت تھی، اسپتالوں میں چند او پی ڈیز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں شریک حماد اظہر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسٹیل، پینٹ، سرامکس، ٹائلز، الیکٹرک، اسٹیل، ایلومنیم، ہارڈ ویئر صنعتوں اور دکانوں کو کھولا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں