پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کوحتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گیا

0
83

کراچی: پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کوحتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گیا ہے کیونکہ سعودی عرب نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں مدد دینے کے لیے عالمی قرض دہندہ کو 2 ارب ڈالرقرض دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ آئی ایم ایف نے عندیہ دیا ہے کہ اسے سعودی عرب کی جانب سے یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اب بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسی طرح کے ایک ارب ڈالر قرض کے وعدے پرمنحصر ہے جبکہ دوسری جانب آئی ایم ایف نے فوری طور پراس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

گذشتہ ماہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے مالی وعدوں کا انتظار ہے اور یہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے میں آخری رکاوٹ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں