اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید آلمالکئ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان، سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی اور کراچی میں 2011 میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت سے متعلق ملزمان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشت گردی کی بد ترین کاروائی تھی اور واقعے کا بظاہر مقصد پاکستان سعودیہ عرب تعلقات کو خراب کرنا تھا۔ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دینگے۔ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔
وزیر داخلہ کا خادمین حرمین شریفین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کی اور ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔