خان صاحب اپنے اردگرد دیکھیں “سب اچھا نہیں“، جہانگیر ترین

0
47

لاہور: جہانگیر ترین کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں تو دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیلا جا رہا ہے۔ ایک سال سے انکوائری چل رہی ہے میں چپ کر کے بیٹھا ہوں۔ پی ٹی آئی کو دس سال دیے ہیں اپنی خون پسینہ لگایا ھے کیسے پیچھے ہٹ جاؤں۔ خان صاحب اپنے اردگرد دیکھیں “سب اچھا نہیں“۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی تحریک انصاف میں شامل ہوں لیکن افسوس کہ میں تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہا ہوں اور راجہ ریاض سمیت تحریک انصاف کے کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کھل کر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

راجہ محمد ریاض نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کے جانثار ساتھی کے خلاف انتقامی کارروائی روکی جائے۔ اس سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

جہانگیر ترین سے صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ زرداری صاحب سے ملنے جا رہے ہیں؟ جس جہانگیر ترین نے جواب میں کہا نہیں ایسا بالکل نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں