پاکستان میں کورونا وبا کے مزید ایک ہزار 780 نئے کیسز سامنے آگئے

0
38

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وبا کے مزید ایک ہزار 780 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 39 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 780 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد اب ملک میں اس وبا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 77 ہزار8، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار 666، خیبر پختونخوا 73 ہزار 708، بلوچستان 19 ہزار114، آزاد کشمیر 10 ہزار 534، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 جب کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار 519 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 887 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 92 لاکھ 12 ہزار 480 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں