اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2482 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 511 اموات ہوئیں ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک 69 لاکھ 64 ہزار 337 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 075 ہوگئی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 515 ہے اور فعال کیسوں کی تعداد 34 ہزار 049 ہے۔
سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734، پنجاب ایک لاکھ 42 ہزار 835 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا 60 ہزار 229، بلوچستان میں 18 ہزار 300 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد 38 ہزار 687، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 416 ہوگئی ہے۔