کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) تھانہ گلبرگ کی حدود میں موٹر سائکل چوری ہونے کا سلسلہ جاری، زرائع کے مطابق تھانہ گلبرگ کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آگیا جبکہ ٹی ایم سی گراؤنڈ کے گیٹ سے مسلسل چوتھی موٹر سائیکل چوری کرلی۔گراؤنڈ کے اندر سے کھلاڑیوں کے بیگ سے موبائل اور گراؤنڈ کے گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ گراؤنڈ انتظامیہ کے مطابق گراؤنڈ کے اطراف اور گراؤنڈ کے اندر غیر متعلقہ افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے روکنے پر بدمعاشی کرتے ہیں۔
گلبرگ تھانے کی حدود بلاک 13 ٹی ایم سی گراؤنڈ کے گیٹ سے اسی سال مسلسل چوتھی موٹر سائیکل چوری، گزشتہ روز ٹی ایم سی گراؤنڈ کے گیٹ سے زین نامی کھلاڑی کی 70 موٹر سائیکل ماڈل نمبر 2021 چوری ہوگئی جس کی فوری رپورٹ تھانہ گلبرگ میں درج کرا دی گئی، گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے والے کوچز اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں صبح سے رات تک میچز کے دوران غیر متعلقہ افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے بیگ سے اور گراؤنڈ کے گیٹ کے باہر سے موٹر سائیکلیں چوری ہو رہی ہیں جس کی رپورٹ تھانہ گلبرگ میں درج کرادی جاتی ہے پر اس حوالے سے تھانہ گلبرگ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کاروائی چوروں کے خلاف نہیں کی جاتی۔ یہاں تک کہ ٹی ایم سی گراؤنڈ کے گیٹ کے باہر سے گاڑی کا شیشہ توڑ کر اس میں سے قیمتی سامان بھی چوری کر لیا گیا۔
کوچز اور کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ جس دن موٹر سائیکل یا کوئی قیمتی سامان چوری ہوتا ہے گراؤنڈ کے اندر یا گیٹ کے باہر سے صرف اسی دن ایک موٹر سائیکل پر دو پولیس اہلکار ایک یا دو دفعہ گراؤنڈ کے اعتراف اور گراؤنڈ کے اندر راؤنڈ لگا کر چلے جاتے ہیں اور پھر ٹی ایم سی گراؤنڈ کے اعتراف پیٹرولنگ نہیں کی جاتی۔
اس حوالے سے گراؤنڈ انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا یہ تھا کہ صبح فجر سے لے کر رات تین بجے تک گراؤنڈ میں میچز کے دوران غیر متعلقہ افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے، انہیں جب بھی روکا جاتا ہے تو وہ بدمعاشی پر اتر آتے ہیں اور لڑائی جھگڑا کرنے لگتے ہیں وہ لوگ اندر آکر منشیات کا استعمال بھی کرتے ہیں، گراؤنڈ کے کونے کھانچے میں بیٹھ کر اور انہی میں سے کچھ لوگ گراؤنڈ کے باہر سے موقع لگتے ہی موٹر سائیکلیں چوری کر کے لے جاتے ہیں۔
آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون، ڈی سی سینٹرل اور ایس ایس پی سینٹرل سے گراؤنڈ انتظامیہ، گراؤنڈ میں ٹریننگ دینے والے کوچز اور کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم سی گراؤنڈ کی حدود میں آنے والا تھانہ گلبرگ کے پولیس اہلکاروں اور انٹیلیجنس اہلکاروں کو ٹی ایم سی گراؤنڈ کے اعتراف اور اندر مسلسل پیٹرولنگ کرنے کی کے لیے پابند کیا جائے اور جلد سے جلد چوروں کو فوری پکڑا جائے اور ساتھ ہی گراؤنڈ کے اطراف اور گراؤنڈ کے اندر آنے والے غیر متعلقہ افراد کو بھی پکڑا جائے، اس کے علاوہ بہت جلد پولیس کے اعلی احکام کو گلبرگ کی حدود میں منشیات اور دیگر جرائم کے حوالے سے خبروں کی اشاعت کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔