پیپلز پارٹی کے نو منتخب وزیر نے اپنی ہی سندھ حکومت کے لاک ڈائون کی دھجیاں اُڑادی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

0
262

کراچی: سندھ میں سائیں سرکار نے ایک طرف شہر کراچی سمیت اندرون سندھ میں لاک ڈاِئون کے نام پر کرفیو لگا کر کاروبار تباہ کردیا جبکہ دوسری طرف گزشتہ رات اپنے ہی پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ساجد جوکھیو کا سپر ہائی وے پر جدہ ہوٹل کھلا ہوا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کورونا وائرس کی ایس او پی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فاصلہ رکھنے کے بجائے نو منتخب وزیر کو وزارت ملنے کا جشن منایا۔

اس جشن میں کسی ورکرز نے کورونا وائرس سے احتیاط رکھتے ہوئے فاصلہ رکھا اور نہ کوئی ماسک لگاکر کورونا سے بچائو کی ایس او پی پر عمل کیا ہوا ہے۔ جبکہ موصوف وزیر خود ماسک اور 6 فٹ فاصلے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر نو منتخب وزیر ساجد جوکھیو کے کُھلے ہوٹل کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں اور عوام کا شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام سائیں سرکار سے سوال پوچھ رہی ہے کہ کیا سندھ میں لاک ڈاؤن صرف غریب، مسکین، دیہاڑی دار لوگوں کے لئے ہے؟۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں