کراچی: چابہار بندرگاہ سٹی بلوچستان و ایران سرحد کی پر عزم 12 سالہ ونوس بلوچ سمندری لہروں سے کھیلتے سرفنگ کرتی رہتی ہے۔
ونوس بلوچ پروفیشنل سرفر ہے جن کا تعلق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان سے ہے۔ ایران نیشنل سرففنگ چیمپئن شپ 2019 میں ونوس نے نونہال کیٹگری میں پوزیشن حاصل کی تھی جو کہ چابہار میں منعقد ہوئی۔
ونوس بلوچ ننھی ٹیلنٹڈ سرفر ہے جو اب تک حکومتی سطح پر سپورٹ ملنے سے قاصر ہے کیونکہ پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے سوا کسی کھیل کو حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے۔ رہی بات پاکستان میں سرفنگ کی تو سرفرنگ سے منسلک افراد ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں اور مبارک ویلیج کے ساحل پر یہ کھیل کھیلا جاتا ہے۔