لاہور: تحریک انصاف کے سابق اہم رہنما جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی۔ پولیس زرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔
لاہور پولیس نے عالمگیر ترین کے خودکشی کرنے کے محرکات جاننے کیلئے مختلف زاویوں سے مذید تحقیق شروع کردی ہے جبکہ موبائل فون اور ریوالر سمیت اہم سامان تحویل میں لے لیا
ہے۔

وہ کامیاب بزنس مین اور پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک تھے۔