نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے پینتیس گنا زیادہ بڑا انڈسٹرئیل زون ہے، اسد عمر

0
36

اسلام آباد: وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی جنوبی بلوچستان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے پینتیس گنا زیادہ بڑا انڈسٹرئیل زون ہے۔ چینی سرمایہ کاروں نے اس زون میں بھرپور سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چینی سرمایہ کار وں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا اور وزیرِ اعظم نے نومبر نے اس علاقے کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے دورہ گوادر کے دوران بلوچستان پیکیج کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اسد عمر نے بتایا کہ چھ سو ارب روپے سے زائد کے جنوبی بلوچستان پیکیج سے 53 منصوبے اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے کل 1200ارب کے منصوبے ہیں اور بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا۔ ترقیاتی کام بلوچستان حکومت کی شراکت سے کیا جا رہا ہے اور جیسا کام وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں