عثمان، عظمیٰ اور ہما کیخلاف زنا اور منشیات جیسے سنگین جرائم کا مقدمہ دائر

0
84

لاہور: اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان تشدد کیس میں اچانک نیا موڑ آگیا عثمان ملک، عظمی خان اور ہما خان کے خلاف زنا اور منشیات جیسے سنگین جرائم کا مرتکب ہونے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تینوں افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے ایڈووکیٹ وقاراحمد چیمہ اور اظہر محمود کھوکھر ایڈووکیٹ نے جناب ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل کی عدالت میں 22 A,B کی پٹشن دائر کر دی ہے اور مخالف پارٹیز کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں،مقدمہ کی آئندہ سماعت کے لیے 10جون کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

ایڈوکیٹ اظہر محمود کھوکھر کا عثمان ملک ،عظمی خان اور ہما خان کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن میں کہنا تھا کہ سائل اظہر محمود کھوکھر ولد یسین کھوکھر وکالت کے پیشے سے منسلک ہے، مورخہ 2جون 2020شام پانچ بجے اپنے موبائل پر سوشل میڈیا کا استعمال کررہا تھا کہ اچانک آمنہ عثمان زوجہ عثمان ملک اپنے ایک ویڈیو کلپ تین منٹ اور بارہ سیکنڈ کا سنا، جس میں آمنہ عثمان اپنے خاوند عثمان ملک اور اداکارہ عظمی خان کے درمیان جسمانی تعلقات اور زنا کے مرتکب ہونے کی گواہی دے رہی ہیں۔ جس کے سچ ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔

سیشن عدالت نے عثمان ملک، عظمی خاں اور ہما خاں کے خلاف زنا اور انسداد منشیات جیسے سنگین جرائم کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے ایس پی کمپلینٹ سیل سے 10 جون تک جواب طلب کر لیا ۔ ایڈشنل سیشن جج عمران جاوید گل نے درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے وکیل اظہر محمود کھوکھر کے دعوی پر سماعت کی ۔ 

وکیل اظہر محمود کھوکھر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عثمان ملک ،عظمی خان اور ہما خان زنا منشیات اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ۔ عدالت ان لوگوں کے خلاف زنا اور منشیات کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں