انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام

0
35

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی۔

وزیر اعظم پاکستان نے اسپیکر کو انتخابی اصلاحات کے لیے بین پارلیمانی قائم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔ پانچ رکنی کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرئے گی۔

کمیٹی میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، فواد حسین چوہدری، اسد عمر شامل ہیں۔ وزیر اعظم کےمشیر ڈاکٹر بابر اعوان اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔ کمیٹی اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے   انتخابی اصلاحات کے لیے  رابطہ کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کے خاتمے کے لیے بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، صاف اورشفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔ انتخابی اصلاحات سے ہمارا پارلیمانی نظام مضبوط ہوگا۔ پوری کوشش ہےکہ اگلے عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات نافذ العمل ہو سکیں۔ پارلیمانی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے کمیٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں