لاہور: سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلٰی پنجاب منتخب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرنے والی پینل آف چیئرمین کی رکن شازیہ عابد کے مطابق حمزہ شہباز کو 199 ووٹ ملے۔ حمزہ شہباز 199 ووٹ لیکر پنجاب کے وزیراعلی منتخب ہوگئے۔
اسمبلی کو تالے لگانے کے بعد ہوٹل میں پنجاب اسمبلی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حمزہ شہباز کے وزیراعلی کی قرارداد 199 ووٹوں سے پاس کرتے ہوئے اکثریتِ رائے سے حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب بن گئے۔ ڈپٹی سپیکر کی سربراہی میں اجلاس حمزہ شہباز 199ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب کرلیا گیا۔