اسلام آباد: روس کے وزیر خارجہ سرگئ لیوروف کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چکلالہ ائیر بیس پر پر وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ چکلالہ ائیر بیس پر دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ابتدائی ملاقات ہوئی۔ روسی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کا کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات میں بتدریج وسعت آ رہی ہے۔ پاکستان اور روس کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات ، دو طرفہ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کا مظہر ہے۔
پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات، کل وزارت خارجہ میں ہوں گے۔ ان مذاکرات میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات چیت مذاکرات کا اہم حصہ ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین افغان امن عمل کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ ء خیال ہو گا۔