وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کے میگا پروجیکٹس کا اجلاس

0
95

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے میگا پروجیکٹس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی پیکیج خالد مسرور شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سب مرین انڈر پاس کی لائن پھٹنے پر محکمہ بلدیات سے تفصیلات طلب کیں اور وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کے ڈبلیو ایس بی نے پانی کی نئی لائن لگائی ہے۔خ یہ لائن اب ٹھیک ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت دیدی انڈرپاس کے ساتھ خلیق الزمان روڈ سے سن سیٹ کی طرف ٹرننگ کو جلد کھولا جائے۔ سب مرین انڈرپاس بشمول کنیکٹ روڈ 2.1 بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ناتھا خان پل یوٹرن پر 50 فیصد کام ہوچکا ہے اور 214.4 ملین روہے میں سے 143 ملین جاری ہوچکے ہیں۔ کراچی زو کی تعمیرنو 391.943 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کراچی پیکیج کی بیشتر اسکیمز مکمل ہوگئی ہیں اور کراچی زو، ٹانک چورنگی سے سپر ہائی وے تک سڑک کی 574.175 ملین روہے، فلائی اوو ٹیپو سلطان، انڈرپاس حیدرعلی، انڈرپاس طارق روڈ
انٹرسیکشن 1.88 بلین روپے کی لاگت سے مکمل ہوگئے ہیں۔ اسٹیڈیم روڈ کی 693.505 ملین روہے، 12000 روڈ، پل کورنگی نمبر 2 اور کورنگی نمبر 5 کی تعمیر 2 بلین روپے میں مکمل ہوچکی ہے۔ لی مارکیٹ کی سڑک 708 ملین روہے سے شروع کی گئی تھی اور 99 فیصد کام مکمل ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ جو اسکیمز مکمل ہوگئی ہیں انکو نئے سال کے بجٹ بک سے نکال دیں۔ نئے سال کراچی میں نئی اسکیمز شروع کی جائیں گی۔

ناصر شاہ نے بتایا کہ اسٹار گیٹ سے چاکرو نالا تک 198.8 ملین روہے کی لاگت سے اسٹروم واٹر ڈرین کی تعمیر کا کام 70 فیصد ہوچکا ہے اور بلدیہ کو پانی کی سپلائی کیلئے پائپ بچھانہ 399.58 ملین روہے سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم 100 فیصد مکمل ہوشکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں