کورونا کی تیسری لہر میں شدت، وائرس سے ایک دن میں 103 افراد جاں بحق

0
61

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر میں شدت، وائرس سے ایک دن میں 103 افراد جاں بحق، 3 ہزار 953 مثبت کیسز رپورٹ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 665 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,493,36 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 953 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 696,184 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ66 ہزار 926 ، پنجاب میں 2 لاکھ 35 ہزار 569، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 033، اسلام آباد میں 62 ہزار 211، بلوچستان میں 19 ہزار 855، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 529 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 061 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد63 ہزار 102 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 103 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 924 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے 10 ماہ قبل 23 جون 2020 کو 105 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں