صنعتیں ملک کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں، گورنر سندھ

0
25

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہائوس میں سندھ انڈسٹریل رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں اور کراچی میں صنعتی علاقوں کی مختلف انجمنوں کے صدور کی بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈی، ایس ایس جی اور کے الیکٹرک کے مختلف محکموں کے ذمہ داران کی بھی شرکت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اجلاس میں کہا کہ صنعتیں ملک کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں اور صنعتوں کی ترقی و خوشحالی سے بے روزگاری میں کمی ہوگی۔ وفاقی حکومت صنعتوں کی ترقی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد جاری رکھے گی۔ صنعتی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انڈسٹریل ایریا میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور بلا تعطل پانی کی فراہمی کے ضمن میں موثر اقدامات کے علاوہ ، بجلی اور گیس کی صورتحال اور بالخصوص کیپٹیو پاور پلانٹس کے حوالہ سے درپیش مسائل کے ساتھ اور ان کے سدباب پر تبادلہ خیال ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں