پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کی لیڈر شپ سے ملاقات

0
48

اسلام آباد: پی ڈی ایم شامل جماعت پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کی لیڈر شپ سے ملاقات۔
وفد میں نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نوید قمر اور سعید غنی دیگر  پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے ایم کیو ایم پاکستان سے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم  کا ساتھ دینے کا کہہ دیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کافی کام کیا ہے۔ جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے متعلق متحدہ نے کافی ساتھ دیا۔ آئین اور قانون کیلئے متحدہ سے تعاون درخواست و گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔ آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑا، ایوان بالا کے انتخاب کے بعد ملک میں جشن نظر آرہا ہے اور سینیٹ الیکشن میں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ تھا۔ 5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کیلئے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے۔ ان لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے جن کو پیسے کی ضرورت نہیں اور وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ممبران پر شک کر رہے ہیں۔

متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ خوش نصیبی ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہمارے پاس آئے اور  یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔ آج رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں ملاقاتوں کے متعلق حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں