وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

0
50

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس۔
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ, آجی ایف سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی ایف سی کی وزیر اعلی کو مچھ میں پیش آنے والے واقعہ اور بعد کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اور اجلاس میں مچھ واقعہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلی بلوچستان نے اجلاس کے دوران کہا کہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اور حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔ سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں