لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
عثمان بزدار نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورعوام کی دعاؤ ں سے کورونا سے صحت یاب ہوا ہوں۔ صحت یابی کیلئے دعاؤں پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔کورونا کے دوران بھی سرکاری امورنمٹاتا رہا ہوں اور پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔صحت یابی کے بعددوبارہ مزید محنت اور جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ کورونا خطرناک مرض ہے، احتیاط کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اورشہری کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کریں۔ احتیاط میں ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔