اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی رہنماوں کا اہم اجلاس۔ اجلاس میں وفاقی وزراء پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمودکی شرکت۔
چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر ، وزیر مملکت علی محمد خان اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں اہم پارلیمانی امور سمیت ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا وائرس وبا سے متعلق امور زیر باعث رہے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کو بلاوانے اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں سے مشاورت پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بطور عوامی نمائندوں کے اب وقت آگیا ہے کہ ہم عوام سے کیے گئے وعدوں پر عملدآمد کرنے کے لیے اپنے ہر ممکن وسائل کو بروکار لائیں۔ مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کورونا کے پہلی لہر کے دوران پارلیمنٹ کا کردار بہت اچھا رہا ہے۔ وفاقی وزراء جلد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ چاہتا ہوں کہ قانون سازی کا عمل آگے بڑھے اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے دن پورکرنا آئینی طور پر ضروری ہے۔